ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حماس کی قید میں بند اسرائیلوں کوہم فلسطینیوں کی رہائی کیلئے استعمال کریں گے؛ حماس کے رہنما کا بیان

حماس کی قید میں بند اسرائیلوں کوہم فلسطینیوں کی رہائی کیلئے استعمال کریں گے؛ حماس کے رہنما کا بیان

Sat, 21 Oct 2023 00:48:35    S.O. News Service

قاہرہ ۲۰ اکتوبر (رائٹرس) حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کے خلاف مزاحمت کریں یا نہ کریں، ہم یہ بات جانتے ہیں کہ اسرائیل ہمیں مار ڈالے گا۔ لیکن ہم نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنایا ہے اور ہم ان قیدیوں کو اسرائیل میں قید تمام فلسطینیوں کی رہائی کیلئے استعمال کریں گے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ قیدیوں میں اسرائیلی فوج کے غزہ ڈویژن کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف 7 اکتوبر کے حملہ کے نتائج سے ہم پوری طرح واقف ہیں۔


Share: